27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںگول باغ پارک سمیت شہر کے تمام پارکوں میں روشنی، صفائی اور...

گول باغ پارک سمیت شہر کے تمام پارکوں میں روشنی، صفائی اور سیکورٹی کے جدید انتظامات یقینی بنانے جا رہے ہیں، کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 26 اگست (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ گول باغ میں داخلی و خارجی گیٹس کی تعمیر، نئے فوارے کی تنصیب اور واکنگ ٹریک بنانے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گول باغ پارک کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے پارک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گول باغ میں بچوں کے لیے نئے جھولے، لان کی خوبصورتی اور روشنی کے نظام کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔گول باغ پارک کو فیملی فرینڈلی اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔

- Advertisement -

کمشنر نے ناجائز تجاویزات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے لیے صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔پارکوں میں واکنگ ٹریک جاگنگ ایریاز اور بیٹھنے کی جگہوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔کمشنر نے کہا کہ گول باغ سمیت شہر کے تمام پارکوں میں روشنی، صفائی اورسکیورٹی کے جدید انتظامات یقینی بنانے جا رہے ہیں۔

عوامی تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ذریعے شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے پی ایچ اے کو پارکوں میں سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشررالرحمان، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مکرم سہو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں