گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے کے نتیجہ میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

147
Indian Bollywood actor Govinda (R) smiles during a promotion for upcoming Hindi film Deewana Main Deewana, directed by K.C. Bokadia in Mumbai on January 28, 2013. AFP PHOTO/ STR (Photo credit should read STRDEL/AFP/Getty Images)

 

ممبئی ۔1اکتوبر (اے پی پی):بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے کے نتیجہ میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ گووندا منگل کی صبح پونے پانچ بجے کے قریب ممبئی سے کولکتہ روانہ ہو رہے تھے ۔ وہ اس وقت اپنے لائسنس یافتہ ریوالور کو الماری میں رکھنے کے دوران گرگئے جس سے ان کے ریوالور سے گولی چل گئی جو ان کی بائی ٹانگ میں گھٹنے سے نیچے لگی۔ انہیں فوری طور پر کریٹی کیئر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ٹانک سے گولی نکال لی اور بتایا کہ گووندا کی حالت اب مستحکم ہے۔حادثہ کے وقت ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ممبئی میں موجود نہیں تھیں جو یہ خبر سنتے ہی ہسپتال روانہ ہو گئی ہیں۔ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا اپنے والد کی تیمار داری کے لئے ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔\