17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگوگل کا سائبر سکیورٹی کمپنی ویز کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے...

گوگل کا سائبر سکیورٹی کمپنی ویز کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان

- Advertisement -

نیویارک۔19مارچ (اے پی پی):امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کلاؤڈ سکیورٹی پلیٹ فارم وز(Wiz)کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں Wiz کو گوگل کلاؤڈ آپریشن میں شامل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کی متعدد کلاؤڈز استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، یہ معاہدہ اے آئی کے دور میں ہر قسم اور حجم کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کو ہنگامی خطرات سے بچانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ خریداری گوگل یا اس کے مالک ادارے الفابیٹ کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہو گی ۔ واضح رہے کہ Wizکے سی ای او اساف رپاپورٹ اسرائیلی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان کے ادارے کے دفاتر امریکا کے تین شہروں کے علاوہ تل ابیب میں بھی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد Wiz ایک گوگل کمپنی کے طور پر کام کرے گی ۔ Wiz اب بھی دیگر مائیکرو سافٹ ایزیور اور ایمیزون ویب سروسز جیسی کمپنیوں کو خدمات فراہم کر رہی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574070

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں