واشنگٹن ڈی سی۔26اکتوبر (اے پی پی):گوگل کے نائب صدر اور عالمی سربراہ برائے حکومتی امور و عوامی پالیسی کرن بھاٹیا نے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھاٹیا نے پاکستان میں گوگل کی حالیہ سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان کی معیشت میں ٹھوس کردار ادا کرنے کے منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے ریگولیٹری/ قانون سازی، کنیکٹیویٹی اور مالی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔