گوہر ایوب خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

227
buried

ہری پور۔ 18 نومبر (اے پی پی):سابق وزیر خارجہ و سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان ریحانہ ہری پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

گوہر ایوب خان شدید علالت کے باعث گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ ریحانہ ہری پور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔