- Advertisement -
کراچی۔ 24 اگست (اے پی پی):بلدیہ ٹائون اور پاک کالونی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکاماوا اور منشیات فروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 77عدد پڑیاں گٹکاماوا، نقدی اورایک کلو 10گرام چرس برآمد کرلی۔
اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں آفاق الدین،مطیع اللہ اور اصغر علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو میانوالی کالونی میوہ شاہ اور بلدیہ نمبر ۔5، پرانا نادرا آفس اکبر گرائونڈ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -