آکلینڈ۔ 21 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، گپٹل نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں اننگز میں ایک چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا، گیل اور گپٹل نے 103، 103 چھکے لگا رکھے ہیں اور اب دونوں نے مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا ہے۔