گڈانی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کر دی جائے گی ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

192
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گڈانی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر پیش کر دی جائے گی اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے گڈانی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے بحری جہاز کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور کراچی میں پہلا اجلاس بھی منعقد کیا۔ کمیٹی نے جہاز کے مالک، لیبر یونین کے اراکین، بلوچستان ڈویلپمنٹ، کسٹم اتھارٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے سینئر حکام سمیت مختلف فریقین سے تحقیقات بھی کیں۔