کراچی۔ 26 جون (اے پی پی):گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دنبہ گوٹھ سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن ، نقدی اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان اور طاہرشامل ہیں۔
گرفتار ملزمان گڈاپ سٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے۔برآمدشدہ اسلحہ کو فرانزک رپورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔