28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت تجاوزات کے خاتمے کے حوالے ڈپٹی...

گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت تجاوزات کے خاتمے کے حوالے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہنگامی دورے جاری

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت تجاوزات کے خاتمے کے حوالے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہنگامی دورے جاری ہیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نہر اپر چناب، فیروز والہ روڈ تا شیرانوالہ باغ اور پسرور روڈ کا دورہ کرکے دونوں اطراف تجاوزات کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنرزو میونسپل کارپوریشن حکام کو روڈ کے اطراف قائم عارضی و پختہ تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے اور عارضی تجاوزات کو اپنی موجودگی میں ختم کروایا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے تجاوزات خاتمے کا آپریشن شروع کردیا، پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور دوکانیں سیل بھی کی گئیں۔ انہوں نے فیروز والا، سیالکوٹ بائی پاس چوک سے شیرانوالا باغ، پیپلز کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے دورہ کے دوران ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایمپیریل کے افسران کو روڈز، سروس ایریا، گرین بیلٹس اور گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے حوالےسے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ عید الفطر کے بعد صفائی آپریشن کو معمول کے مطابق بھرپور طریقے سے شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے نہ صرف خود متحرک ہیں، باقاعدگی سے صفائی امور کی نگرانی، تجاوزات، یکساں برینڈنگ سائن بورڈ، غیرقانونی گیس ریفلنگ، غیرقانونی آئل ایجنسیوں کی نشاندہی کو خاتمے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ سڑکوں اور چوک چوراہوں پر پھینکنے کی بجائے صفائی عملہ کے حوالے کریں۔ کوڑا کرکٹ صرف مخصوص کوڑے دانوں تک پہنچائیں اور صفائی میں معاونت کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں