گھانا میں 13ویں افریقن گیمز کا آغاز

31
گھانا میں 13ویں افریقن گیمز کا آغاز

اکرا ۔9مارچ (اے پی پی):گھانا میں 13 ویں افریقی گیمز کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پورے براعظم سے ہزاروں ایتھلیٹس، آفیشلز اور کھیلوں کے شائقین اکھٹے ہوئے ہیں۔

شنہوا کے مطابق گھانا کے صدر نانا اڈو ڈنکوا اکوفو اڈو نے 13ویں افریقن گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقی کھیل پورے افریقی براعظم میں اتحاد، کھیل کی مہارت اور عمدگی کا جشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جب ہم یہاں جمع ہوئے ہیں، ہم چیلنج اور مقابلے کے سفر کا آغاز کرتے ہیں آئیے آج یہاں نمائندگی کرنے والی ہر ایک قوم کی منفرد شراکت کی قدر کریں۔

واضح رہے کہ افریقن گیمز میں ہر چار سال بعد پورے براعظم افریقہ سے کھلاڑی اکھٹے ہوتے ہیں اس تقریب کا مقصد ایتھلیٹک ٹیلنٹ کو ظاہر کرنا، افریقی ثقافتی اقدار اور ورثے کا جشن منانا، اور یکجہتی اور انضمام کو فروغ دینا ہے۔