اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق فروری میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 200ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 3.6فیصدکم ہے،
گزشتہ سال فروری میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 207ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیاد پر0.2فیصد کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9304ارب روپے جبکہ نجی کاروبارکو8087ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے،
گزشتہ سال فروری میں نجی شعبے کوبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 8420ارب روپے اورنجی کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7283ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574608