24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںگھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بنکوں سے قرض فراہمی میں جولائی...

گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بنکوں سے قرض فراہمی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر2.8فیصد اضافہ،حجم 208 ارب روپے رہا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بنکوں سے قرضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر2.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گھروں کی تعمیر و خریداری کےلئے بنکوں سے جاری قرضوں کا حجم 208ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 2.8فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 203ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

جون کے مقابلے میں جولائی میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بنکوں کے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.7فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جون میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضے کا حجم 207 ارب روپے تھا جو جولائی میں بڑھ کر208ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضے کا حجم 9.48ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.4فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے اختتام پربنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8.29ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں