گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کمی

109
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 200 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے۔ دسمبر 2023 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 208 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 10582 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 23.9 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2023 میں نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8540 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔