گھروں کی تعمیر کےلئے بینکوں سے قرضہ جات کے اجرامیں جولائی کے دوران 4.8 فیصد کی نمو ریکارڈ

79
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):گھروں کی تعمیر کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراءمیں جولائی کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 4.8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گھروں کی تعمیر کےلئے بینکوں کی جانب سے جولائی میں صارفین کو 211 ارب روپے کےقرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی 2022 کے مقابلہ میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی 2022 میں گھروں کی تعمیر کے لئے صارفین کو 201 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کے اجراءمیں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جون میں گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے 212 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی میں کم ہو کر 211 ارب روپے ہو گئے۔ واضح رہے کہ جولائی کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7998 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے۔