لاڑکانہ ۔3مارچ (اے پی پی):سندھ حکومت نے 2022 کے طوفانی بارشوں میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر نو کا کام تیز کر دیا ہے اور سندھ پیپلز ہائوسنگ پروجیکٹ کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ حکومت کے ترجمان بلند خان جونیجو نے کلوڑ کے گائوں دھامراہ میں سرسو کی جانب سے بنائے جانے والے مکانات کے معائنہ کے دوران کیا۔ بلند خان جونیجو نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی بینک کے تعاون سے دنیا کے ایک مثالی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سوچ اور ہدایات کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو گھر بنانے کے لیے رقم دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے پر سندھ حکومت 2.27 بلین ڈالر گھر بنانے کے لیے خرچ کر رہی ہے جو کہ کسی بھی قدرتی آفت سے محفوظ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سوچ کے مطابق چلنے والے پیپلز ہائوسنگ پراجیکٹ جیسی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گائوں والوں کو پینے کا پانی اور نکاسی کا نظام بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان 21 لاکھ گھروں کے مالکانہ حقوق خاندان کی خواتین کو منتقل کئے جائیں گے۔
رقم کی تقسیم کے لیے مختلف بینکوں میں 11 لاکھ نئے اکائو نٹس کھولے گئے ہیں جن میں نصف سے زیادہ خواتین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سرسو نے ضلع کے مختلف دیہاتوں میں فنی تعلیم کے مراکز قائم کئے ہیں، جن میں خواتین کو مضبوط ہونا سکھایا جا رہا ہے اور انہیں آسان شرائط پر قرضے دیئے جا رہے ہیں جس سے تقریباً 10 لاکھ کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان سندھ حکومت نے گائوں میں بنائے گئے گھروں کا معائنہ کیا اور وہاں مقیم خاندانوں کا حال احوال پوچھا۔
گا ئو ں والوں نے گھروں کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں بینکوں سے پیسے تاخیر سے مل رہے ہیں، جس پر سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بینکوں میں جمع رقم جلد دے دی جائے گی۔ انہوں نے گاو ¿ں میں سرسو کی جانب سے قائم کئے گئے کمیونٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں سرسو حکام نے انہیں خواتین کے لئے ہائوس بلڈنگ اور آرٹس کی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی۔