لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ اللہ کے فضل وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کی خصوصی مانیٹرنگ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی رہنمائی کے باعث گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ 17ہفتے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی ہے۔
ڈاکٹرز اور نرسز نے بچی کے علاج معالجہ پر دن رات توجہ دی۔ہیلتھ پروفیشنلز آج بروز بدھ رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔