گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

69
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):گھریلو جھگڑے پر ملتان کے علاقے دولت گیٹ کے قریب شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو دولت گیٹ امام بارگاہ کے قریب سے عورت پر تیزاب پھینکنے کی کال موصول ہوئی۔کالر کے مطابق شوہر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائیں۔تیزاب کی وجہ سے عورت کا کچھ چہرہ اور سر کا حصہ متاثر ہوا ہے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کا نام فوزیہ زوجہ محمد نادر ہے ۔جسکی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔