فیصل آباد۔ 09 مئی (اے پی پی):شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیاریوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر اس میں کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا ان کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کو گوڈی کے ذریعے آسانی سے ختم کیاجاسکتاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594813