31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگھر کی خستہ ہال چھت گرنے کے واقعہ میں 4 افراد جاں...

گھر کی خستہ ہال چھت گرنے کے واقعہ میں 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا

- Advertisement -

لاہور۔ 06 جولائی (اے پی پی): لاہور میں گھر کی خستہ ہال چھت گرنے کے واقعہ میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق چونگی امر سدھوکے علاقہ بندیا والہ پل کے ایک گھر کی خستہ ہال چھت گرنے سے 40 سالہ جاوید اقبال4 سالہ ایمان جاوید6 سالہ زارہ اقبال اور 8 سالہ آزان جاوید جاں بحق جبکہ10سالہ کائنات شدید زخمی ہو گئی۔

ترجمان نے مزید کہاکہ واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ملبے تلے سے نکال کر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=372669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں