27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںگھمبیر حالات کے باوجود معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں...

گھمبیر حالات کے باوجود معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں ،2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ آدھا رہ گیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئےمحنت سےکام کرنا ہوگا،حکومت کی توانائی بچت پالیسی پرعمل کرتےہوئے غیرضروری اخراجات روکنا ہوں گے،معیشت کی بہتری کیلئےمزید اقدامات کرنےکی ضرورت ہے،گزشتہ حکومت نےفنڈز جاری کرنے سےانکارکردیا تھاجس کی وجہ سےمنصوبےمکمل نہیں ہوئے اور لاگت میں اضافہ ہوا، ملازمین کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے، کسی بھی کامیاب نظام کو چلانے کے لئے سزا اور جزا ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے بہتر کارکردگی والے ملازمین کو تقسیم اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملازمین کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے ، کسی بھی کامیاب نظام کو چلانے کے لئے سزا اور جزا ضروری ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ،18-2017میں سوچتے تھے کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جائے،آج سوچتے ہیں کون سے منصوبے کے فنڈ کاٹیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ چار سال بعد ہمیں بحران کا شکار معیشت ورثے ملی ،75 سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کو پیسے نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گھمبیر حالات کے باوجود معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں ،2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ ڈبل ہونے کی بجائے آدھا رہ گیا ہے ،سب کو محنت کرکے پاکستان کو آگے لے جانا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی قوم میں بہت صلاحیت ہے، محنت کی جائے تو دو سال میں پاکستان کو ٹرن اراونڈ کرسکتے ہیں،اس وقت کوئی دشمن بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کررہا لیکن اندر سے یہ باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران میں وسائل کے ضیاع کو بھی روکنا ہے ،توانائی کی بچت کے حوالے سے بجلی کے غیر ضروری استعمال اور پٹرول کی کھپت پر قابو پانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام کیڈرز کے کل 21 افسران جنہیں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا جس میں کیش انعام بھی شام ہیں،وفاقی وزیر نےکہا کہ کامیاب نظام کو چلانے کے لیے سزا اور جزا ضروری ہے جبکہ بہتر کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں اور اپنے کام کو ایک مشن کے طور پر لیکر چلیں جبکہ اپنے اوقات کار کو بوجھ کے طور پر نہ دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی حکومت اقتدار میں ہو یہ روایت جاری رہنی چاہئے جس کا انعقاد انہوں نے 1999 میں رکھا تھا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ عوامی شعبے کے کام کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ، بندی سید ظفر علی شاہ نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بحران کے دوران بھی افسران نے بہترین کارکردگی دکھائی جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ان افسران کی کاوشوں کو acknowledge کرنا ہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے افسران کی مزید حوصلہ افزائی ہو گئی اور انکے کام میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں