اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 اموات ہوئیں جن میں سے 30 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 920 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 46 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 39 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 49 فیصد،لاہور میں 36 فیصد،بہاولپور میں 55 فیصد اور اسلام آباد میں 31 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 44 فیصد،ملتان میں 38 فیصد،کراچی میں 40 فیصد اور راولپنڈی میں 26 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 945, پنجاب میں 15 ہزار 195, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 71، اسلام آباد میں 4 ہزار 478, بلوچستان میں 543,گلگت بلتستان میں 376, آزاد کشمیر میں 341 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 228 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 325 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631, بلوچستان میں 18 ہزار 612, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 40 ہزار 111, خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782 اور سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 997 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 793 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 432 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 457 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 190 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 241 اموات ہوئیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 74 لاکھ 5 ہزار 571 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 849 مریض زیر علاج ہیں۔