گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے،وزیر اعظم نے گیس فیلڈز کے ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی یقینی بنائی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات ، خصوصی اقدامات اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

69
وزیراعظم عمران خان نے عوام کےلئے ا بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنر سب نوجوانوں کے لئے پراجیکٹ کا جائزہاسد عمر

گھوٹکی۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات ، خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے ، یہاں کی گیس پاکستان کے بیشتر شہروں کو فراہم کی جارہی ہے اس کے باوجود ماضی میں گھوٹکی کی مقامی آبادی کو گیس نہیں دی گئی جو ظلم تھا، وزیر اعظم عمران خان وسائل والے علاقوں کے لوگوں کو سہولیات کی ترجیحاً فراہمی پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے گیس فیلڈز کے ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی یقینی بنائی۔ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچاس سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں ہوا،بلاول بھٹو کی پارٹی سندھ میں اس وقت سے حکومت کر رہی ہے جب وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ، وہ کیسا وقت مانگ رہے ہیں، سندھ حکومت کی پالیسی ہے کہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے ، حلیم عادل شیخ پر حملے کرانے میں سندھ حکومت سے ہی کوئی شخص ملا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سکھر آمد پر 14 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا اعلان کیا،تیس دن کے اندر گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کر رہا ہوں۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بائیس سالہ جدوجہد کسی فرد کے لئے نہیں تھی ،ہماری پارٹی کا نام انصاف ہے اور انصاف پر ہی یقین رکھتے ہیں،طاقتور لوگوں کے لیئے یکساں قانون ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی سے انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ کسی کورعایت دیں گے،ترین گروپ کے مطالبات سادہ ہیں ان پر بیٹھ کر بات ہوچکی ہے ۔