گھڑی حبیب اﷲ کے مقام پر نوجوان دریا کنہار میں گر کر ڈوب گیا

115
At the place of Ghari Habibullah,

مانسہرہ۔ 30 مئی (اے پی پی):گھڑی حبیب اﷲ کے مقام پر نوجوان دریائے کنہار میں گر کر ڈوب گیا، 16 سالہ حسن ولد سلیم خان دریا کنہار کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک سے دریائے کنہار میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی انہوں نے غوطہ خور ٹیم موقع پر روانہ کر دی۔ نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک نوجوان کی بازیابی سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ نوجوان کے والدین، لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد اس وقت دریائے کنہار کے کنارے بچہ کی تلاش کیلئے موجود ہے۔