تورغر ۔ 20 مارچ (اے پی پی):گھڑی مداخیل میں آگ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد جان بحق ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔ بونیر چنال میں پہاڑ میں آگ لگی تھی اور آگ نے پورے علاقہ کو لپٹ میں لیکر ضلع تورغر تحصیل کنڈر کے علاقہ مداخیل کے گاؤں گھڑی مداخیل کی حدود میں داخل ہوکر گھری مداخیل کی زمین کو لپیٹ میں لیا۔
امین سید ولد عمر سید نامی شخص مکان کیلئے کاٹی ہوئی لکڑی کو بچاتے ہوئے آگ کے شعلوں میں کودپڑ ا جب کہ وہاں موجود دو خواتین نے امین سید کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں جس سے امین سید اور ایک خاتون موقع پر جان بحق ،دوسری خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی ۔
زخمی خاتون کو ڈگر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تورغر کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے آگ لگانے والوں کی خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔