اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ گھڑی چور اور فارن ایجنٹ سابق وزیراعظم نااہل ہوگا۔
اتوار کو یہاں جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ وہ شخص نااہل ہوگا جو اپنی بیٹی کو اپناتا نہیں اور کاغذات میں چھپاتا ہے، بیٹی چھپانے کی ملک کی تاریخ میں مثال ہے اور نہ ہوگی، اپنی بیٹی کو نہ اپنانا انسانیت کی توہین ہے۔گھڑی چور اور فارن ایجنٹ سابق وزیراعظم نااہل ہوگا۔ فارن ایجنٹ جھوٹا، دہشت گرد مجرم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف دہشتگرد فارن فنڈڈ جماعت کی ہونی چاہئے۔ پارٹی رجسٹریشن منسوخی صرف پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والی دہشت گرد جماعت کی ہونی چاہئے۔ عدالت پر حملہ، جج کو دھمکی، عدالت کے گیٹ توڑنا کس آرٹیکل کے نیچے آتا ہے۔