گیارہ سو قیدیوں کو سعودی عرب سے پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے ، منشیات کیسز میں ملوث 22 اورقتل میں ملوث 8 قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

69
پنجاب کالج راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے ،منشیات کیسز میں ملوث 22 اور قتل کیسز میں ملوث 8 قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا ۔

منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق شیخ رشید احمدنے کہا کہ گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے کیسز میں ملوث 22 اور 8 قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے ۔ اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں دو ہزار پانچ سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے ۔سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے ۔