33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںگیارہ ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ (کل) قطر میں شروع...

گیارہ ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ (کل) قطر میں شروع ہو گا

- Advertisement -

گیارہ ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ (کل) قطر میں شروع ہو گا
گرین شرٹس اردن کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

دوحہ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) 11ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے قطر میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کی ٹیم بھی شرکت کریگی۔ گرین شرٹس ابتدائی روز اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ دو روزہ ایونٹ میں 11 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، اردن، سنگاپور، گروپ بی میں فلپائن، قطر اور نیپال، گروپ سی میں بھارت اور یو اے ای اور گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم آج جمعہ کو ابتدائی میچ میں اردن اور دوسرے میچ میں سنگاپور کے مدمقابل ہو گی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=44768

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں