میلبورن۔23جنوری (اے پی پی):کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں ۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور21-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔