میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی جوڑی کو 6-4، 4-6 اور 3-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا