میڈرڈ۔14اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے ٹینس کھلاڑی نتھینیل لیمنس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیکسن ویتھروگیجون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے دبلز مقابلوں کے سیمی فائنل فائنل میں پہنچ گئے۔
فاتح امریکی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے ٹینس کھلاڑی رافیل میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا ہرنینڈیز پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی گیجون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی نتھینیل لیمنس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیکسن ویتھرو نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے ٹینس کھلاڑی رافیل میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا ہرنینڈیز پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو 7-6(10-8)، 4-6 اور 6-10سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔