گیس سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گزشتہ 3 مہینوں میں 3 اہم فیصلے کیے گئے ہیں ، حماد اظہر

87

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گزشتہ 3 مہینوں میں 3 اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ قیمتوں کے تعین تک نئی گھریلو کنکشن پر پابندی،آنے والے 2 ایل این جی ٹرمینلز کے لیے پائپ لائنوں تک تھرڈ پارٹی رسائی اورشمال جنوب پائپ لائن پر روس کے ساتھ تیز رفتار معاہدے کئے گئے ہیں۔