گیس پریشر میں کمی ، 22 سومیگاواٹ بجلی سسٹم سے آﺅٹ ہے ، عابد شیر علی

101

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ گڈو پاور پلانٹ پر گیس کاپریشر کم ہونے کی وجہ سے 750 میگاواٹ بجلی کم ہے جبکہ نندی پور ، بکھی پاور پلانٹ پر کام کی وجہ سے 22 سومیگاواٹ بجلی سسٹم سے آﺅٹ ہے تاہم دو دنوں تک اس مسئلہ کو حل کر لیاجائے گا۔ مارچ 2018ءمیں لوڈ شنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ آپریشن کے ذریعے ملک میں 90 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چار پاور پلانٹ پر کام جاری ہے جس سے 22 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں سے غائب ہے۔