گیس چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران اب تک198.82ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ،ترجمان

140

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):لاہور میں گیس چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری ہے ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سوئی نادرن کمپنی کا کہنا تھا کہ ، گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں مزید کہا کہ سوئی گیس ایک قدرتی نعمت ہے ،صارفین بلا ضرورت سوئی گیس کے استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ گیس چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران اب تک 506.10ملین روپے انڈر بلنگ پراسیس میں ہے جبکہ گیس چوروں کو 198.82ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گیس چوروں کے خلاف 240مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور 11افراد کو گیس چوری میں ملوث ہونے پر گرفتار کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد کمرشل میٹر ز کو نان بلنگ اور ٹمپرنگ کے علاوہ بوگس میٹر بھی منقطع کئے گئے ہیں،اسی طرح ہزاروں صارفین کے خلاف گیس کی چوری یا میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس چوری ،ٹمپرنگ ،جعلی میٹرز اور نان بلنگ پر 50ہزار سے زائد صارفین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا گیس کے نرخوں میں اضافہ اوگرا کا کام ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہورسمیت کے پی کے اور پنجاب میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر بے شمار کنکشن منقطع کئے ہیں