لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری سوئی ناردرن کے کریک ڈائون کے دوران مزید124 گیس کنکشن منقطع ، 349انڈر بلنگ کیسز اندراج ؍پروسیس جبکہ74لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15کنکشن منقطع ،3انڈر بلنگ کیسز پروسیس؍اندراج اور 5لاکھ60ہزار روپے کے جرمانے عائد کئےگئے۔بہا ولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع ،133انڈر بلنگ کیسز پروسیس؍اندراج اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئےگئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کئے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 37کنکشن منقطع اور 41انڈر بلنگ کیسز پروسیس ؍اندراج ہوئے جبکہ 53لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 136انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئےاور 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور ؍کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 36کنکشن منقطع کئے اور 6لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔مردان میں کارروائی کے دوران ٹیم نے 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس ؍اندراج کئےاور 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔
ترجمان کے مطابق ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈائون کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے،6انڈر بلنگ کیسز اندراج کئےاور50ہزار روپے کے جرمانے کئے۔سرگودھا میں ٹیم نے کارروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کئے۔