گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون میں35 گیس کنکشن منقطع، جرمانے عائد

162
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن نے پنجاب،خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 35 گیس کنکشن منقطع کردیئے جبکہ17 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کئے اور10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے،

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر17 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر02 گیس کنکشن منقطع کئے،گوجرانوالہ ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر02 گیس کنکشن منقطع کئے گئے اور5 لاکھ30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ٹیم نے بہاولپورمیں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر02 گیس کنکشن منقطع کئے۔

فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر02 گیس کنکشن منقطع کئے اور چوری کے خلاف30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔ شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور مزید1 لاکھ 10ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔