گیس کنٹینر حادثہ کےذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آر پی او ملتان

69

ملتان۔ 29 جنوری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ گیس کنٹینر حادثہ کے مقام سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں،ذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

بدھ کے روز آر پی او نے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ڈاکٹر حسین میاں کے ہمراہ یہاں حامد پور کنورہ میں گیس کنٹینرحادثے کی جگہ کا دورہ کر کے علاقہ کا معائنہ کیا۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہ جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔حادثہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔