24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںگیلانی ہاؤس ملتان میں جاپانی سفیر کی علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات،باہمی...

گیلانی ہاؤس ملتان میں جاپانی سفیر کی علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور روابط کے فروغ پر تبادلہء خیال

- Advertisement -

ملتان۔ 24 اپریل (اے پی پی):گیلانی ہاؤس ملتان میں جاپان کے سفیر ایچ ای اکاماتسو شُویچی نے جمعرات کے روز ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کی۔۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے مابین روابط کے فروغ ،جنوبی پنجاب میں زراعت اور دیگر شعبوں میں تیکنکی مہارت میں تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال گیا گیا ۔ملتان کی کاروباری شخصیات میاں عامر نسیم، میاں رحمان نسیم، میاں فیصل حمید، خواجہ محمد یونس اور خواجہ محمد انیس بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔ خطے میں زرعی شعبے میں تیکنیکی مہارت سے علاقائی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان ایک کاروباری ،زرعی اور صنعتی شہر ہے جہاں باہمی تعاون کے ذریعے بہت سے شعبوں میں ترقی کی جا سکتی ہے ۔

- Advertisement -

خطے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے یہاں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے خطے میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں مزید روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔جاپانی سفیر نے ملتان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی پس منظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملتان آکر بے حد خوشی ہوئی۔ یہاں کے لوگ نہایت پرخلوص اور مہمان ںواز ہیں۔ ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587388

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں