گیمبیاکے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلامی تعاون تنظیم کونسل آف فارن منسٹرز کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

118
اسلامی تعاون تنظیم کونسل آف فارن منسٹرز

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):گیمبیاکے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلامی تعاون تنظیم کونسل آف فارن منسٹرز کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے۔

مالدیپ کے او آئی سی کے مستقبل مندوب محمد خلیل بھی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے۔ ترکی سے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹر کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے وفد اسلام آباد پہنچا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے مستقل مندوب برائے اوآئی سی محمد جاوید پٹواری بھی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔