22.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںگیٹس فائونڈیشن کے صدر کا ملک بھر میں صحت کے نتائج کو...

گیٹس فائونڈیشن کے صدر کا ملک بھر میں صحت کے نتائج کو آگے بڑھانے میں متوقع اہم پیش رفت پر اعتماد کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):گیٹس فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر جے الیاس نے وزیر صحت کو لکھے گئے ایک خط میں بہترین قیادت اور ملک بھر میں صحت کے نتائج کو آگے بڑھانے میں متوقع اہم پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سید مصطفٰی کمال کو وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن برائے پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، خاص طور پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، متعدی بیماریوں سے نمٹنے اور زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے شعبوں میں۔ اس تعاون کا ایک اہم محور پولیو کا خاتمہ ہے، جہاں پاکستان کی قیادت اور عزم کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور کراچی میں پولیو ٹیم کے ساتھ وزیر کی فوری مصروفیت کی تعریف کی جو اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئی قیادت کی فوری منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتا ہے۔جولائی میں ڈاکٹر الیاس پولیو اوور سائٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹرز کی حیثیت سے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ڈاکٹر الیاس نے وزیر کمال سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور حفاظتی ٹیکوں ، بیماریوں کی نگرانی اور صحت کی مالی اعانت جیسے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو مزید بڑھایا جاسکے۔

- Advertisement -

گیٹس فاؤنڈیشن نے اپنی آبادی کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور صحت کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے وقف ہے۔گیٹس فاؤنڈیشن اس یقین سے چلتی ہے کہ ہر زندگی کی برابر قیمت ہے۔ دوسروں کے ساتھ شراکت داری میں ، اس کا مقصد تمام لوگوں کو صحت مند ، پیداواری زندگی گزارنے میں مدد کرنا ہے۔ فاؤنڈیشن عالمی صحت، ترقی اور تعلیم جیسے شعبوں میں کام کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں صحت کے نظام، بیماریوں پر قابو پانے اور غربت کے خاتمے کی حمایت اور بہتری پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575987

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں