گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ،مزید 60بجلی چور پکڑے گئے

180
fFesco's crackdown
Fesco's crackdown

گوجرانوالہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):وزارتِ توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید60بجلی چور پکڑے گئے، کل797 چوروں کے خلاف مقدمہ درج اور 32بجلی چور وں کوگرفتارکرلیا گیا ہے، 7ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجہ میں تمام سرکل سے 871 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پکڑے گئے،

چیف ایگزیکٹو گیپکو کے مطابق گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں مزید60بجلی چور پکڑے گئے ہیں اور کل797 چوروں کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے، جبکہ32بجلی چور گرفتار ہو ئے ہیں،

گیپکو چیف نے کہا کہ ایک لاکھ روپے سے زائد کے عادی اور بڑے نادہندگان کی لسٹیں ریکوری تحصیلداروں کو جاری کر دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی چور اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والے دونوں ہی ملکی معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہیں ،ان دونوں کا بوجھ بھی دوسرے صارفین کو اُٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،

چیف گیپکو نے کہا کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں، کیو نکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی سستی، معیاری اورمسلسل فراہمی ممکن ہے۔