گیپکو نوشہرہ ورکاں سے تھانہ اور ببر فیڈر پر رواں ماہ میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

114
Power will remain off
Power will remain off

نوشہرہ ورکاں ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):گیپکو نوشہرہ ورکاں سے تھانہ اور ببر فیڈر پر رواں ماہ میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تھانہ فیڈر اور ببر فیڈر پر 12ستمبر ،19ستمبر اور 26 ستمبر کو صبح 8 بجے تا 12 بجے تک نئے پراجیکٹ پر کام اور لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی ۔