سیالکوٹ۔14اپریل (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو)نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں14اپریل کو مرالہ روڈ،مراد پور، سٹی ولاز،اقبال ٹاون ،میانہ پورہ ،ماڈل ٹاون ،کشمیر روڈ،مسلم ٹاون ،راجکو انڈسٹری ،ایبٹ روڈاور بیگووالہ میں صبح 9 سے دوپہر 1بجے تک جے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔