سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو)نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 19اور 20جون کو سید پور ،شادیوال ،مسلم کالونی نور پور، بڈیانہ ،بن باجوہ ،رچھاڑہ ، گوہدااور جودھالہ میں صبح 8 سے دوپہر 12بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔