پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار

156

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا ، کشمیری عوام کی قربانیاں ہمارے لیے عزم و حوصلے کی مثال ہیں،ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہمارے لیے عزم و حوصلے کی مثال ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ، آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا