ہائر ایجوکیشن کمیشن کاگوادر کے طالب علموں کیلئے انڈر گریجویٹ سکالرشپ کااعلان

136
Higher Education Commission

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گوادر کے طالب علموں کیلئے انڈر گریجویٹ سکالرشپ کااعلان کردیا۔ اعلان کے مطابق یہ سکالر شپ بی ایس چار سالہ پروگرام کے لئے دی جائیں گی۔

اس کے لئے پنجاب،سندھ اور کے پی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں داخل طالبعلم اہل ہوں گےجبکہ بارہ سال تعلیمی پیریڈ اورعمر 22 سال سے کم ہو۔اس سکالرشپ کے لئے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔