ہائوسنگ اتھارٹی کے تاخیر کے شکار پراجیکٹس کی جلد بحالی پر کام کیاجائے ،ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال

119
Federal Government Employees Housing Authority
Federal Government Employees Housing Authority

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے کشمیر ایونیو پراجیکٹ کے لیٹرز فوری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہائوسنگ اتھارٹی کے تاخیر کے شکار پراجیکٹس کی جلد بحالی پر کام کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے موقع اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹرز نے پروجیکٹس ایف /14-ایف 15،گرین انکلیو ون،جی 14،جی 15،پارک روڈ، سکائی گارڈن کے انفراسٹرکچر اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اپارٹمنٹس اور سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں الاٹیز کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹرسٹاف،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن،ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر پلاننگ،ڈائریکٹر آئی ٹی ، اورپروجیکٹ ڈائریکٹرکے کام کو سراہا۔میٹنگ میں سیکٹر جی تیرہ /جی چودہ پانی کے مسائل،ایف 12 کی لانچنگ اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے مسائل بھی زیر غور آئے۔ان تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل نے میٹنگ میں تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کے ہاؤسنگ اتھارٹی کو نئے پروپوزڈ بزنس ماڈل پر کام کو مکمل کیا جائے تاکہ رجسٹرڈ ممبران کو جدید سہولیات کے ساتھ رہائش جلد از جلد مہیا کی جا سکے۔

ڈائریکٹر صاحبان کو مختلف پروجیکٹس پر ہدف اور ٹائم لائن دی گئی جس پر ہفتہ وار رپورٹ دینے کی تلقین بھی کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات کی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے جو پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں ۔ان کی جلد از جلد بحالی پر کام کیا جائے۔کشمیر ایو نیو اور سکائی لائن اپارٹمنٹس،چکلالہ، لائف سٹائل ایفرو, پر ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی روشنی میں جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ ڈی جی نے مزید ہدایت کی کہ کشمیر ایونیو کے لیٹرز الاٹیز کو آج ہی سے جاری کیے جائیں۔