ہائیر ایجوکیشن سپورٹس مقابلہ جات ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے کرکٹ کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

121
ہائیر ایجوکیشن سپورٹس مقابلہ جات ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے کرکٹ کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

بھکر، 01 دسمبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن سپورٹس مقا بلہ جات ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے کرکٹ کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔فائنل میچ میں کامر س کالج دریاخان کے ساتھ مقابلہ میں شاندار فتح ۔ پرنسپل نعیم الحق چودھری کی انچارج ٹیم پرو فیسر خضر عباس خان اور تمام ٹیم کو مبارکباد ۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیسری سپو رٹس چیمپئن میں ضلعی سطح پر کرکٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس دریاخان کے مابین کھیلا گیا ۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے پہلے کھیلتے ہوئے 233 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ ضیاخان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی جبکہ کیپٹن اصغر نے77 رنز بنائے ۔مد مقابل کامرس کالج دریاخان کی ٹیم 93 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی ٹیم کے باؤلرز وجیہ الحسنین نے بہترین باؤلنگ کراتے ہوئے 4 وکٹس جبکہ اصغر ، جون اور طیب سلمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

اس شاندا ر کامیابی پر پرنسپل کالج پرو فیسر نعیم الحق چودھری ، وائس پرنسپل پرو فیسر شیخ محمد ذوالفقار علی ، چیرمین سپورٹس بورڈ پرو فیسر امجد سعید چودھری ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر محمد رمضان خان سیا لوی نے انچارج ٹیم پرو فیسر خضر عباس خان اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انشا ء اللہ ہمارے کھلاڑی ڈویژن سطح پر بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے ۔