ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن کو ازسر نو بحال کر دیا ،چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری

134

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) اعلیٰ تعلےم کو تحقیقی اعتبار سے مزید مو¿ثر بنانے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن کو ازسر نو بحال کر دیا گیا۔ بدھ کو اس سلسلہ میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن میں افتتاحی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔ بعد ازاں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے صحافیوں کو نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کو ایک مرتبہ پھر بحال کیا گیا ہے، ہایئر ایجوکیشن کمیشن معےار اورقومی ضرورےات سے مطابقت کواعلی تعلیمی دھارے مےں لانے کے لیے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن اعلی تعلیمی نظام کی کارکردگی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔