21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کایا یوتھ سمٹ 2025 کے مندوبین کے اعزاز...

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کایا یوتھ سمٹ 2025 کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ 2025 میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔منگل کویہاں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملک بھر سے تعلیمی شعبہ سے منسلک ماہرین اور نوجوان قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کایا اور نان کایا دونوں مندوبین کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لئے صلاحیت بڑھانے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ایچ ای سی کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے مستقبل کے رہنما ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ذریعے آنے والی نسلوں کی تشکیل میں کمیشن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے ایچ ای سی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 269 سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں تقریباً 60 لاکھ طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت طلباء کو جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اورکایا کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ تعاون کریں، خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں تاکہ نوجوانوں کے لئے نئے مواقع کو کھولا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کو آب و ہوا، تعلیم اور غربت کے حوالے سے ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ضروری ہے۔اس موقع پر پاکستان کی متنوع ثقافتوں عکاسی کرنے والی موسیقی کی پرفارمنس پیش کی گئی جس کے بعد عشائیہ دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں